صحیح بخآری میں مدلس راویوں کی تعداد
⛔️ اہل سنت کی سب سے معتبر کتاب یعنی صحیح بخاری کی افسوسناک حالت:
🔹 تمام علمائے اہل سنت کے اتفاق سے صحیح بخاری قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح، بلند مقام رکھنے والی اور معتبر ترین کتاب ہے۔
📚 فیض الباری شرح مختصر صحیح بخاری، جلد 1، صفحہ 5


اب آئیے دیکھتے ہیں قرآن کے بعد کی سب سے صحیح کتاب کا حال کیا ہے:
✔️ ڈاکٹر عواد الخلف، جو کہ اہل سنت کے محققین اور علما میں سے ہیں، نے اپنی ڈاکٹریٹ کی تھیسس میں جو کہ "روایات المدلّسین فی صحیح بخاری” کے عنوان سے ہے، صحیح بخاری میں موجود مدلس راویوں کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے۔ اس تھیسس کو اہل سنت کی علمی دنیا میں بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی۔
اس کتاب میں وہ ان راویوں کی نشان دہی کرتے ہیں جن پر تدلیس (یعنی روایت میں ابہام یا چھپانا) کا الزام ہے، اور یہ بھی بتایا ہے کہ صحیح بخاری کی کتنی احادیث میں یہ راوی شامل ہیں۔
📊 حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے پیش کیے گئے گراف کے مطابق صحیح بخاری کی 7275 احادیث میں سے 6272 احادیث ضعیف قرار پاتی ہیں کیونکہ ان کی اسناد میں مدلس راوی شامل ہیں!!
یعنی صرف 20 فیصد احادیث صحیح رہ جاتی ہیں اور 80 فیصد احادیث ضعیف ہیں۔
📚 روایات المدلسین فی صحیح بخاری، ڈاکٹر عواد الخلف، صفحہ 595



‼️یہ ہے قرآن کے بعد اہل سنت کی سب سے صحیح سمجھی جانے والی کتاب کی حقیقت!!

