ناصبی مسلک کے نزدیک امام حسین علیہ السلام صحابی نہیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اہل سنت امام حسین علیہ السلام کو اصحابِ پیغمبر ﷺ میں شمار نہیں کرتے؟؟
ابن ابی حاتم، جو اہل سنت کے مشہور علماء میں سے ہیں، ان کا کہنا ہے:
43- الْحُسَينُ بْنُ عَلِيٍّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
77 – سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا لَيْسَتْ لَهُ صُحْبَةٌ
الْحُسَينُ بْنُ عَلِيٍّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
میں نے اپنے والد کو کہتے سنا: "حسین بن علی بن ابی طالب (علیہما السلام) کی صحبَت ثابت نہیں ہے”۔
الكتاب: المراسيل
المؤلف: أبو محمد عبد الرحمن بن محمد بن إدريس بن المنذر التميمي، الحنظلي، الرازي ابن أبي حاتم (ت ٣٢٧هـ)
المحقق: شكر الله نعمة الله قوجاني
الناشر: مؤسسة الرسالة – بيروت
الطبعة: الأولى، ١٣٩٧
جلد: 1، صفحہ: 27
https://shamela.ws/book/6046/26



اسی بات کو حافظ علائی نے بھی ابن ابی حاتم سے نقل کیا ہے:
الكتاب: جامع التحصيل في أحكام المراسيل
المؤلف: صلاح الدين أبو سعيد خليل بن كيكلدي بن عبد الله الدمشقي العلائي (ت ٧٦١ هـ)
المحقق: حمدي عبد المجيد السلفي [ت ١٤٣٣ هـ]
الناشر: عالم الكتب – بيروت
الطبعة: الثانية، ١٤٠٧ – ١٩٨٦
صفحہ: 321
https://shamela.ws/book/25864/1227


حالانکہ ناصبیوں کے عقیدے کے مطابق جس شخص نے رسول اللہ ﷺ سے صرف ایک کلمہ سنا ہو، یا صرف ایک بار آپ ﷺ کو دیکھا ہو، یا حتیٰ کہ آپ ﷺ کے زمانے میں پیدا ہوا ہو — اسے بھی صحابی مانا جاتا ہے۔

لیکن امام حسین علیہ السلام، جنہوں نے سات سال رسول اللہ ﷺ کی گود میں پرورش پائی — انہیں صحابی نہیں مانتے!!
یہ کیسی دشمنی ہے جو یہ لوگ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ساتھ رکھتے ہیں…؟


