شاہ عبدالعزیز دہلوی کا خواب (اہلسنت کا کوئی مسلک حضرت علیؑ کی سیرت پر نہیں)
شاہ عبدالعزیز دہلوی، جو خود اہلِ سنت کے نزدیک بڑے علماء میں شمار ہوتے ہیں، ایک خواب کا ذکر کرتے ہیں ،جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ اس کی صحت میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ خواب میں ان کی ملاقات حضرت علیؑ سے ہوئی، اور انہوں نے اہلِ سنت کے مذاہب اور اولیاء کے مقام اور طریقہ کے بارے میں سوال کیا۔ حضرت علیؑ نے فرمایا کہ ان میں سے کوئی بھی مذہب اور یہ اولیاء ان کے طریقے پر نہیں ہیں، بلکہ ان کے عقائد حضرت کے عقیدے کے خلاف ہیں، لہٰذا انہوں نے ان میں سے کسی کی بھی تائید نہیں کی اور واضح فرمایا کہ یہ مذاہب اور افراد میرے طریقے اور سیرت پر نہیں ہیں۔
محدث دہلوی کے نزدیک(کیونکہ اس خواب میں انکو کوئی شک نہیں) اہلِ سنت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کی عبادات، فقہ اور دیگر اعمال حضرت امیرالمؤمنینؑ کی سیرت اور سنت کے مطابق نہیں، بلکہ ان کے خلاف ہیں۔




Post Comment