علی(ع)مولود کعبہ

بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله رب العالمين،والصلاة والسلام على خير خلقه و أفضل بريته محمد و عترته الطاهرين،واللعن الدائم على أعدائهم أجمعين الى يوم الدين

__________________________________________________________________________________________________________________

فہرست

اللہ سبحانہ تعالی نے اپنے ولی کامل اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خلیفہ برحق و بلافصل کی ولادت کے لئے اپنے پاک و پاکیزہ گھر بیت اللہ الحرام کا انتخاب کیا وہ گھر جس کی تعمیر اس کے حکم سے خلیل اللہ ابراہیم و ذبیح اللہ اسماعیل علیہما السلام نے کی جس گھر کی عظمت و تکریم کے متعلق ارشاد فرماتا ہے:

بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا رہنما۔

قابل غور امر یہ ہے کہ روح اللہ عیسی ابن مریم علیہما السلام کی ولادت کے موقع پر اللہ سبحانہ تعالی نے مریم سلام اللہ علیہا کو بیت المقدس سے چلے جانے کا حکم دیا مگر مادر امیرالمومنین علیہما السلام کے لئے بیت اللہ کی دیوار نے مسکراکر راستہ بنادیا، کائنات میں یہ شرف صرف آپ کو حاصل ہے ،نہ آپؑ سے پہلے کوئی مولود کعبہ تھا اور نہ آپؑ کے بعد کوئی اس پاکیزہ گھر میں پیدا ہوگا۔

حضرت علیؑ کی خانہ کعبہ میں ولادت پر امت مسلمہ کا اجماع ہے:

شاز و نادر منافقین کو چھوڑ کر تمام امت کا اس امر پر اتفاق ہے کہ آپ علیہ السلام کی جائے ولادت کعبہ ہے، اہل بیت علیہم السلام کی روایات سے اخذ شیعیان حیدر کرار علیہ السلام کا یہ مسلم عقیدہ ہے اور سلف سے خلف تک تمام علماء رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اسے تسلیم کیا ہے بلکہ یہ بات ہمارے یہاں فوق تواتر سے ثابت ہے، بعض علمائے کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تحقیق کو قارئین کرام کی نظر کرتے ہیں۔

حضرت علی علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت کے متعلق علماء امامیہ کا موقف:

(۱) أبي جعفر محمد بن بابويه الشيخ الصدوق:

آپ نے ایک مستقل کتاب اس موضوع پر لکھی تھی (مولد مولانا علي عليه السلام بالبيت) اس کا ذکر ابن طاووس علیہ الرحمہ نے کیا ہے۔

رأيت ذلك و رويته من كتاب مولد مولانا علي ع بالبيت تأليف أبي جعفر محمد بن بابويه قد رواه عن رجال الجمهور فلذلك أذكره و أقتصر على المراد منه لأنه نحو خمس قوائم.

[اليقين باختصاص مولانا علي (عليه السلام) بإمرة المؤمنين ويتلوه التحصين لأسرار ما زاد من أخبار كتاب اليقين تأليف الورع التقي السيد رضي الدين علي بن الطاووس الحلي 589 – 664 ه‍ ق مؤسسة الثقلين لإحياء التراث الإسلامي مؤسسة دار الكتاب (الجزائري) للطباعة والنشر شارع إرم – قم – إيران – تليفون 24568 تحقيق: الأنصاري,ج 1 ص 191]

https://ar.lib.eshia.ir/13220/1/191

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/1371_%D8%A7%D9%84%D9%8A%D9%82%D9%8A%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%8A%D8%AF-%D8%A7%D8%A8%D9%86-%D8%B7%D8%A7%D9%88%D9%88%D8%B3/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_0?pageno=191#top

اس کے علاوہ بھی آپ کی کتاب العلل وغیرہ میں تفصیلی روایات موجود ہیں۔

(۲) الشيخ المفيد:

ولد بمكة في البيت الحرام يوم الجمعة الثالث عشر من رجب سنة ثلاثين من عام الفيل ولم يولد قبله ولا بعده مولود في بيت الله تعالى سواه إكراما من الله تعالى له بذلك وإجلالا لمحله في التعظيم

(آپ علیہ السلام ) کی ولادت مکہ مکرمہ میں بیت الحرام میں بروز جمعہ 13 رجب 30 عامل الفیل کو ہوئی نہ آپ سے پہلے اور نہ آپ کے بعد کسی کی ولادت بیت اللہ میں نہیں ہوئی یہ اللہ سبحانہ تعالی کی طرف سے آپ کے اکرم و تعظیم کے سبب تھا ۔

[الإرشاد في معرفة حجج الله علي العباد ,أبي عبد الله محمد بن محمد بن النعمان العكبري البغدادي الشيخ المفيد (336 – 413 ه‍) تحقيق مؤسسة آل البيت (ع) لتحقيق التراث دار المفيد طباعة – نشر – توزيع جميع حقوق الطبع محفوظة الطبعة الثانية 1414 هجرية – 1993 ميلادية طبعت بموافقة اللجنة الخاصة المشرفة على المؤتمر العالمي لألفية الشيخ المفيد – دار المفيد للطباعة والنشر والتوزيع بيروت. لبنان. ص. ب. 25 / 304 – ،ج 1 ص 5]

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/1294_%D8%A7%D9%84%D8%A5%D8%B1%D8%B4%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%AE-%D8%A7%D9%84%D9%85%D9%81%D9%8A%D8%AF-%D8%AC-%D9%A1/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_24

(۳) الشريف الرضي أبي الحسن محمد بن الحسين بن موسى الموسوي البغدادي:

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/1156_%D8%AE%D8%B5%D8%A7%D8%A6%D8%B5-%D8%A7%D9%84%D8%A3%D8%A6%D9%85%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%8A%D9%81-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%B6%D9%8A/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_0?pageno=39#top

(۴) الشيخ الطوسي:

https://ito.lib.eshia.ir/86298/6/19

نوٹ:اسکین کا طباعت مختلف ہے۔

(۵) الامام الحافظ ابن شهرآشوب رشيد الدين أبي عبد الله محمد بن علي بن شهرآشوب ابن أبي نصر بن أبي حبيش السروي المازندراني :

فليس المولود في سيد الأيام يوم الجمعة في الشهر الحرام في البيت الحرام سوى أمير المؤمنين عليه السلام 

نوٹ:اسکین کی طباعت مختلف ہے۔

یہ بعض شیعہ علماء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تحقیق تھی۔

اهل سنت کے یہاں بھی یہ امر مسلم ہے بعض نواصب کو چھوڑ کر کسی نے بھی اس حقیقت کا انکار نہیں کیا ہے۔

غلام مصطفی امن پوری کی ناصبیت:

غلام مصطفی امن پوری نے حسب عادت اس فضیلت کو رد کرنے کی کوشش کی ہے اپنے ماہنامہ السنہ درحقیقت البدعہ میں ایک موضوع اس حقیقت کے انکار کے طور پر لکھا :

http://mazameen.ahlesunnatpk.com/moulood-e-kaaba/

خارجی ناصبیوں کی بدنام زمانہ اور جھوٹ کی ٹکسال محدث فارم نامی ویب سائٹ پر اس حقیقت کے انکار کے لئے بہت کچھ جھوٹ و فریب پھیلایا گیا

سعید مجتبی سعیدی ناصبی کا ایک مضمون(مولود کعبہ حضرت حکیم بن حزام):

اسحاق ناصبی نے سعید مجتبی سعیدی ناصبی کا ایک مضمون(مولود کعبہ حضرت حکیم بن حزام) چسپاں کیا :

https://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D9%84%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D8%B9%D8%A8%DB%81-%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%DA%A9%DB%8C%D9%85-%D8%A8%D9%86-%D8%AD%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%B1%D8%B6%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%B0-%D8%B9%D9%86%DB%81.38079

اس کے سوا اور بھی کئی ناصبیوں کے مضامین موجود ہیں مگر کوئی دلیل نہیں دی گئی بلکہ ایک دوسرے کا تھوکا ہوا ہی چاٹا گیا ہے، ناصبیوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح اس فضیلت کا امیرالمومنین علیہ السلام کے حق میں انکار کر کے اسے حکیم بن حزام نامی شخص کے حصہ میں ڈال دیں۔

ناصبیوں نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین توڑ کر فقط اور فقط بغض امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہما السلام میں حکیم کو مولود کعبہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

امن پوری نے دو روایت نقل کیں جن میں امیرالمومنین علیہ السلام کا کعبہ میں پیدا ہونا مذکور تھا، ان کی سند پر کلام کرنے کے بعد لکھتا ہے:

"رہی مؤرخین کی تصریحات،تو وہ بھی اس کے بالکل خلاف ہیں،وہ سب یہی کہتے ہیں کہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ پہلے اور آخری مولود ِکعبہ ہیں۔
الحاصل : سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مولود ِکعبہ ہونا کسی معتبر دلیل سے ثابت نہیں۔اس بارے میں کوئی صحیح و صریح روایت ذخیرۂ حدیث میں موجود نہیں”۔

ناصبی کو چاہیے تو یہ تھا کہ اپنے دعوے کی دلیل میں کسی مورخ کا قول نقل کرتا، مگر خود جانتا تھا کہ کوئی ایک قول بھی اس کے باطل دعوے کی دلیل نہیں بن سکتا.

حضرت علیؑ کی خانہ کعبہ میں ولادت کی نفی پر مردود قول:

ناصبی نے کسی مورخ کا قول نقل نہیں کیا، البتہ ﺳﻌﯿﺪ ﻣﺠﺘﺒﯽ ﺳﻌﯿﺪﯼ نے اپنے موقف کی تائید میں کئی مردود قول نقل کئے ہیں لکھتا ہے:

حکیم بن حزام کے متعلق لکھا ہے :

(واقعہ فیل سے بارہ تیرہ برس قبل آپ کی ولادت کعبہ مشرف کے اندر ہوئی،اور یہ ایک ایسی منفرد اور بے نظیر خصوصیت ہے جو پوری کائنات میں آپ کے سوا کسی دوسرے کو حاصل نہیں)،پھر لکھتا ہے:(شیعہ حضرات امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق دعوی کرتے ہیں کہ انکی بھی ولادت کعبہ میں ہوئی تھی،مگر کسی مستند حوالے سے ان کے بارے میں یہ بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچ سکی)۔

جواب:

(احمق ناصبی نے یہ دعوٰی بھی بغیر دلیل کے کیا، حق تو یہ تھا کہ ہماری کتب احادیث سے امیرالمومنین علیہ السلام کی کعبہ میں ولادت کے متعلق تمام روایات کو ہمارے اصولوں پر جانچ کر رد کرتا علماء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اقوال و انکی تحقیقات کو اصولوں سے رد کرتا اور پھر یہ دعوٰی کرتا کہ شیعہ حضرات کے پاس کوئی مستند دلیل نہیں، مگر بے حیا نے نہ کوئی حدیث رد کی نہ علماء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اقوال کو رد کیا بلکہ اپنی طرف سے یہ جھوٹ لکھ دیا کہ ہمارے پاس مستند حوالہ نہیں، احمق کو بتاتے چلیں یہ جو ہم تمہاری کتب سے استدلال کرتے ہیں یہ تم پر حجت قائم کرنے کے لئے ہے، جیسے مسلمان غیر مسلموں کی کتب سے ان پر حجت قائم کرتے ہیں، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ مسلمان ان کی کتب کو معتبر مانتے ہیں یا مسلمانوں کے پاس اپنی کتب نہیں، بلکہ ان کا یہ عمل بطور قائدہ الزام کے ہے کہ مقابل کو اس کی ہی کتابوں سے قائل کیا جا سکے، اتنی چھوٹی سی بات ان ناصبیوں کے دماغ میں نہیں آتی!)

حکیم بن حزام کی ولادت پر ناصبیوں کے دلائل:

ابن حزام کی کعبہ میں ولادت کے متعلق دلائل پیش کرتے ہوئے لکھتا ہے:

1۔امام مسلم بن حجاج ؒ کی شہادت:۔
امام موصوف اپنی مایہ ناز کتاب "صحیح مسلم” میں فرماتے ہیں۔

وُلِد حكيم في جوف الكعبة ، وعاش مئة وعشرين سنة . (باب ثبوت اخیار المجلس للمتبایعین 176/10)

کہ حکیم بن حزام کی ولادت کعبہ مشرفہ کے اندر ہوئی اور انہوں نے ایک سو بیس سال عمر پائی۔

2۔امام سیوطی کی شہادت مولده : وُلِد حكيم في جوف الكعبة

(تدریب الراوی طبع جدید 358/2)

3۔وُلِد حكيم في جوف الكعبة (ریح النسرین للسیوطی ص49) کہ حکیم کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی۔

4۔امام نوویؒ کی شہادت:۔

امام موصوف شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں۔

ومن مناقبه أنه ولد في الكعبة! قال بعض العلماء ولا يعرف أحد شاركه في هذا

کہ حکیم بن حزام کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی۔بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ "کوئی دوسرا شخص اس خصوصیت میں ان کاشریک نہیں۔”

5۔ ” وُلِد حَكِيم بن حزام رضي الله عنه ولد فِي جَوف الْكَعْبَة ، وَلَا يعرف أحد ولد فِيهَا غَيره ، وَأما مَا رُوِيَ عَن عَلّي رَضي اللهُ عَنهُ أَنه ولد فِيهَا فضعيف (تہذیب الاسماء اللغات للنووی 166/1)

کہ حکیم کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی کوئی دوسرا شخص اس کے اند مولود نہیں ہوا۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں جو یہ بات بیان کیجاتی ہے۔ تو یہ قول اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔

6۔ قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: كَانَ مَوْلِدُ حَكِيمٍ فِي جَوْفِ الْكَعْبَة (تدریب 359/2 وتہذیب 448/2)

7۔ سمعت علي بن غنام العامري يقول: ( ولد حكيم بن حزام في جوف الكعبة دخلت أمه الكعبة فمخضت فيها فولدت في البيت (المستدرک للحاکم 482/3)

ان دونوں قولوں کا مفہوم بھی یہی ہے کہ حکیم بن حزام کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی۔

8۔مصعب بن عبداللہ کہتے ہیں۔

وَكَانَتْ وَلَدَتْ … مَا كَانَ تَحْتَهَا مِنَ الثِّيَابِ عِنْدَ حَوْضِ زَمْزَمَ ، وَلَمْ يُولَدْ قَبْلَهُ ، وَلا بَعْدَهُ فِي الْكَعْبَةِ أَحَدٌ (المستدرک للحاکم 483/3)

کہ ان کی والدہ انھیں کعبے کے اندر جنم دیا۔ان سے پہلے اور بعد کوئی بھی کعبہ کے اندر پیدا نہیں ہوا۔

اس پر امام حاکم لکھتے ہیں کہ کہ اس آخری بات میں مصعب کو وہم ہوا۔ متواتر روایات سے ثابت ہے کہ امیر المومنین علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب کی بھی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی تھی۔(ملاحظہ ہو المستدرک 483/3)

9۔قال شیخ الاسلام:۔

ولا يعرف ذلك لغيره. وأما ما روي أن عليا ولد فيها فضعيف (تدریب الراوی 360/2)

شیخ الاسلام فرماتے ہیں:۔ کہ یہ خصوصیت ان کے علاوہ کسی دوسرے کو حاصل نہیں۔مستدرک میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے وہ ضعیف ہے۔

10۔ابن عبدالبرؒ کی شہادت:۔

آپ فرماتے ہیں:کہ حکیم کعبہ کے اندر پیدا ہوئے۔(الاستعیاب 363/1)

11۔ ولد حكيم فى جوف الكعبة، ولا يُعرف أحد ولد فيها غيره، وأما ما روى أن على بن أبى طالب، رضى الله عنه، ولد فيها، فضعيف عند العلماء. (عنوان التحابہ ص62)

کہ حکیم کی ولادت کعبہ کے اندر ہوئی اور کوئی دوسرا شخص اس خصوصیت میں ان کا شریک نہیں حضر ت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔

12۔ حكيم بن حزام يقول ولدت قبل قدوم أصحاب الفيل بثلاث عشرة سنة (خلاصہ تہذیب الکمال ص90)

کہ حکیم کی ولادت عام الفیل سے تیرہ برس قبل کعبہ کے اندر ہوئی۔

https://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D9%84%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D8%B9%D8%A8%DB%81-%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%DA%A9%DB%8C%D9%85-%D8%A8%D9%86-%D8%AD%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%B1%D8%B6%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%B0-%D8%B9%D9%86%DB%81.38079

یہ چند ناصبیوں کے اقوال تھے جو اس نے بطور استدلال تحریر کیا ہے۔

حکیم بن حزام کی ولادت پر ناصبیوں کے دلائل کا جواب:

ان کا مختصر جواب یہ ہے کہ مسلم سے لیکر سیوطی تک کسی بھی ناصبی نے اپنے موقف کی تائید میں کوئی روایت پیش نہیں کی جس کی سند کسی صحابی یا تابعی تک جاتی ہو بلکہ سب نے مکھی پر مکھی ماری ہے، جب ان کے موقف کے خلاف کوئی بات ہو تو یہ سند کے پجاری سند سند کا رونا شروع کر دیتے ہیں اور بات جب اپنے مزاج کی ہو تو نہ اب سند کی کوئی ضرورت نہ راویوں کی تحقیق کی ضرورت ہے بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ مقام امیرالمومنین علیہ السلام کو کسی طرح گھٹایا جا سکے، ان خارجیوں کو چیلنج ہے کہ فقط ایک متصل صحیح سند نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یا کسی صحابی یا تابعی تک دکھا دیں جس میں ابن حزام کے کعبہ میں پیدا ہونے کا ذکر ہو یہ جماعت جہنم واصل ہو جائے گی مگر ایک صحیح سند حدیث یا صحابی و تابعی کا قول نہیں دکھا سکتی جس سے ان کے موقف کی تائید ہو۔

اور اگر حجت علماء کے اقوال ہیں تو جتنے اقوال ابن حزام کی پیدائش کے متعلق ہیں اس سے کہیں زیادہ تصریحات امیرالمومنین علیہ السلام کے متعلق ہیں بعض علماء اہل سنت کے اقوال ملاحظہ فرمائیں:

خانہ کعبہ میں حضرت علیؑ کی ولادت کے متعلق علماء اہلسنت کی تصریحات:

(۱) مؤرخ ابو الحسن علی بن الحسين شافعی المسعودی [المتوفی 346]:

اپنی مشہور زمانہ کتاب مروج الذہب میں لکھتے ہیں:

وكان مولده في الكَعبة .

اور آپ (علیہ السلام ) کعبہ میں پیدا ہوئے۔

(۲) ابن‌جوزى، يوسف بن قزاوغلى‌ الحنفي [المتوفى 654]:

روایت کی گئی ہے کہ فاطمہ بنت اسد خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں جبکہ علی (علیہ السلام ) ان کے شکم میں تھے . انہیں درد زہ شروع ہوا تو ان کے لئے کعبہ کے دروازے کھل گئے پس وہ اندر داخل ہوئیں اور وہیں علی (علیہ السلام ) پیدا ہوئے۔

https://lib.eshia.ir/12378/1/155

(۳) شيخ الشافعية شرف الدين ابي محمد عمر بن شجاع الدين محمد بن عبد الواحد الموصلي [المتوفی 657]:

اور آپ (علیہ السلام ) کی جائے ولادت کعبہ معظمہ ہیں اور وہاں آپ کے سوا کوئی اور پیدا نہیں ہوا ۔

https://lib.eshia.ir/86608/1/55/%D9%88%D9%85%D9%88%D9%84%D8%AF%D9%87_%D9%81%D9%8A_%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%B9%D8%A8%D8%A9_%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B9%D8%B8%D9%85%D8%A9

(۴) الامام ابو عبدالله محمد بن یوسف الشافعي الکنجي[المتوفی 658]:

امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب (علیہما السلام ) مکہ مشرفہ میں داخل بیت الحرام شب جمعہ تیرا رجب سنہ تیس عامل الفیل کو پیدا ہوئے، اور نہ آپ سے پہلے کوئی وہاں پیدا ہوا اور نہ آپ کے بعد کوئی پیدا ہوگا، یہ آپ کے اکرام، جلالت و تعظیم کے سبب تھا

https://lib.eshia.ir/86841/1/407/%D9%88%D9%84%D8%AF_%D8%A3%D9%85%D9%8A%D8%B1_%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A4%D9%85%D9%86%D9%8A%D9%86_%D8%B9%D9%84%D9%8A_%D8%A8%D9%86_%D8%A3%D8%A8%D9%8A_%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8

(۵) الامام الكبير المحدث، شيخ المشائخ، صدر الدين ،الأوحد الأكمل، فخر الاسلام، صدر الدين إبراهيم بن المؤيد بن حمويه الخراساني [المتوفي 722]:

جن کے سبب غازان خان منگول بادشاہ نے اسلام قبول کیا

اور روایت کی گئی ہے کہ جب ان کا وضع حمل کا وقت قریب آیا درد زہ میں شدت ہوئی تو (حضرت) ابو طالب (علیہ السلام ) ان کو اول شب میں وارد کعبہ کیا جہاں علی (علیہ السلام ) کی ولادت ہوئی، کہا گیا ہے کعبہ میں آپ کے سوا کسی اور کی ولادت نہیں ہوئی

https://ar.lib.eshia.ir/10444/1/425/%D8%B1%D9%88%D9%8A_%D8%A3%D9%86%D9%87%D8%A7_%D9%84%D9%85%D8%A7_%D8%B6%D8%B1%D8%A8%D9%87%D8%A7_%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%AE%D8%A7%D8%B6

(۶) محدث الحرم جمال الدين محمد بن يوسف الزرندي الحنفی [المتوفی 750]:

آپ کرم اللہ وجہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے۔

https://lib.eshia.ir/86878/1/49/%D9%88%D9%88%D9%84%D8%AF_%DA%A9%D8%B1%D9%85_%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87_%D9%88%D8%AC%D9%87%D9%87_%D9%81%D9%8A_%D8%AC%D9%88%D9%81_%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%B9%D8%A8%D8%A9

نیز اپنی دوسری کتاب میں لکھتے ہیں:

آپ کی والدہ محترمہ فاطمہ بنت اسد ابن ہاشم ہیں اور وہ اول ہاشمی خاتون تھیں جنہوں نے ہاشمی بچے کو جنم دیا روایت ہے کہ جب انکو درد زہ ہوا تو ابو طالب (علیہ افضل السلام ) نے ان کو عشاء کے بعد وارد کعبہ کیا جہاں آپ (علیہ السلام )کی ولادت ہوئی

https://lib.eshia.ir/86934/1/76/%D9%81%D9%88%D9%84%D8%AF%D8%AA_%D9%81%D9%8A%D9%87%D8%A7_%D8%B9%D9%84%D9%8A_%D8%A8%D9%86_%D8%A3%D8%A8%D9%8A_%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8

(۷) نور الدين علي بن محمّد المعروف بابن الصبّاغ المالكي [المتوفی 855]:

علی (علیہ السلام )مکہ مشرفہ میں داخل بیت الحرام یوم جمعہ تہرا رجب سنہ تیس عامل الفیل کو پیدا ہوئے اور آپ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا نہیں ہوا، اور یہ خاص فضیلت ہے جو اللہ سبحانہ تعالی نے آپ کو عطاء کی تاکہ آپ کا عظیم مرتبہ، جلالت اور تکریم کا اظہار ہو ۔

https://lib.eshia.ir/27471/1/171/%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%91%D9%81%D8%A9

(۸)امام عبدالرحمٰن بن عبدالسلام الصفوری الشافعي [المتوفي 894]:

حضرت علی رضی الله عنہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے اور یہ فضیلت خاص طور پر آپ کے لئے اللہ تعالیٰ نے مخصوص فر ما رکھی تھی۔

https://shamela.ws/book/28168/372

(۹)مؤرخ، حسين بن محمد بن الحسن الديار بكري [المتوفى 966]:

اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے تیس سال بعد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کعبہ میں پیدا ہوئے

https://shamela.ws/book/9784/278

(۱۰)معروف مؤرخ علي بن برهان الدين الحلبي الشافعي [المتوفى 1044]:

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے تیسویں سال علی کرم اللہ وجہ کعبہ میں پیدا ہوئے ۔

https://shamela.ws/book/9873/1563

اسکین کی طباعت:

https://www.aswajabooks.com/2025/12/as-siroh-al-halabiyyah-fi-sirotil-aminil-makmun.html

(۱۱)شاه ولي الله دهلوي [المتوفی 1176]:

اور آپ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں سے ایک یہ بھی ہے جو وقت ولادت ظاہر ہوائی کہ آپ داخل کعبہ معظمہ پیدا ہوئے ۔

(۱۲)امیر محمد بن إسماعيل الصنعاني [المتوفى 1182]:

اور ان کی ولادت مکہ مشرفہ میں داخل بیت الحرام تیس عامل الفیل یوم جمعہ تہرا رجب کو ہوئی ۔

(۱۳)مؤمن بن حسن بن مؤمن الشبلنجي الشافعي[المتوفى 1298ه]:

آپ رضی اللہ عنہ مکہ میں داخل بیت الحرام بروز جمعہ تہرا رجب سنہ تیس عامل الفیل قبل کو پیدا ہوئے ۔

https://ar.lib.eshia.ir/86939/1/156/%D9%88%D9%84%D8%AF_%D8%B1%D8%B6%D9%8A_%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87_%D8%B9%D9%86%D9%87_%D8%A8%D9%85%DA%A9%D8%A9_%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84_%D8%A7%D9%84%D8%A8%D9%8A%D8%AA_%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%85

(۱۴) سلفی عالم صالح الغامدي:

آپ کی والدہ محترمہ فاطمہ بنت اسد ابن ہاشم ہیں انہوں نے آپ کو کعبہ کے اندر جنم دیا ۔

چودہ (۱۴)کے مبارک عدد پر اکتفا کرتے ہیں اگر تمام علماء اہل سنت کے اقوال نقل کرنے لگیں تو یہ کتابچہ ضخیم کتاب کی شکل اختیار کرلے گا، یہ ائمہ ،مؤرخین و محدثین علمائے اہل سنت کے اقوال تھے جنکی قدر و منزلت اہل سنت کے یہاں مسلم ہے۔

دل صاحب انصاف سے انصاف طلب ہے۔

کیا یہی انصاف ہے؟ کہ اگر علماء کا ایک گروہ ابن حزام کی کعبہ میں ولادت کا ذکر کرے تو وہ قابل قبول اور اگر علماء کا دوسرا گروہ امیرالمومنین علیہ السلام کی کعبہ میں ولادت کا ذکر کرے تو روایت موضوع منگڑھت ہوجائے! اس کی فقط ایک ہی وجہ ہے ہے بغض علیؑ جو کہ ماں کی خطاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہو سکتی یہاں تک علماء کے اقوال تھے۔

خانہ کعبہ میں حضرت علیؑ کی ولادت خبر متواتر سے ثابت ہے:

علماء اہل سنت نے امیرالمومنین علیہ السلام کی کعبہ میں ولادت کی تصریح کی ہے بلکہ اسے خبر متواتر تسلیم کیا ہے:

امام اہل سنت حاکم نیسابوری نے اس خبر کو متواتر کہا ہے :

متواتر اخبار سے ثابت ہے کہ فاطمہ بنت اسد نے علی بن ابی طالب کرم اللہ وجھہ کو کعبہ کے اندر جنم دیا۔

https://lib.efatwa.ir/42119/3/550/%D8%B9%D9%84%D9%8A_%D8%A8%D9%86_%D8%A3%D8%A8%D9%8A_%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8_%D9%83%D8%B1%D9%85_%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87_%D9%88%D8%AC%D9%87%D9%87_%D9%81%D9%8A_%D8%AC%D9%88%D9%81_%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%B9%D8%A8%D8%A9

تواتر کی تصریح پر ایک ناصبی کا امام حاکم پر اعتراض:

حاکم کے اس قول سے ناصبیوں کے دل جل کر خاکسر ہو گئے حاکم کی رد میں ایک ناصبی لکھتا ہے :

(امام حاکم کو خود ایسا زبردست وہم ہوا ہے کہ جسکی کوئی مثال ہی نہیں ہے،حالانکہ امام حاکم کو اور بھی بڑے بڑے وہم ہوئے ہیں۔

امام حاکم نے متواتر خبروں سے علی رضی اللہ عنہ کا مولود کعبہ ہونا بیان کیا،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اہلسنت والجماعت کی کسی بھی حدیث یا تاریخ کی کتاب میں ایسی کوئی جھوٹی روایت بھی موجود نہیں ہے،سوائے ایک اکیلی روایت اور وہ بھی ضعیف ہے۔

تو پھر تواتر کہنا سراسر ظلم کی بات ھے۔ یا پھر زبردست وھم ھے۔ اور پھر امام حاکم میں شیعت بھی تھی۔ جسکا انکار ممکن نہیں۔
اس قول کو بطور دلیل پیش کرنا کم فہمی ہے کیونکہ حاکم یہاں تو تواتر کا دعویٰ کر رہے ہیں اور فضائل علیؓ کے باب میں ایک بھی صحیح بلکہ صحیح تو دور ایک ضعیف روایت بھی پیش کرنے کی جرأت نہ کرسکے جس میں حاکم کے دعوے کی دلیل ہو تو فقط حاکم کے کہنے پر متواتر کون مانے؟

جب کہ حاکم کی تاریخ وفات ٤٠٥ ھجری ہے اب ایک واقعہ جو کہ حاکم کی پیدائش سے بھی کئی سو سال پہلے کا ہے اس واقعہ کو حاکم کے کہنے پر تسلیم کرنا اور نہ صرف تسلیم بلکہ متواتر کہنا نا انصافی ہوگا

دوسری بات یہ کہ اس کے تواتر کے دعوے میں حاکم منفرد ہیں ان کے سوا محدثین میں سے کسی نے اس واقعہ کے تواتر کا دعویٰ نہیں کیا۔
تیسری اور اہم بات یہ کہ اہل علم جانتے ہیں کہ حاکم نیم شیعہ تھے اور ان کا تواتر کا دعویٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی بھی ہوسکتا ہے۔)

https://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D9%84%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D8%B9%D8%A8%DB%81-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%9F%D8%9F-%D8%AD%D9%86%DB%8C%D9%81-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%B9%D9%84%D9%85%D8%A7%D8%A1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D9%88%D8%AA%D8%A7.37958

امام حاکم کی تصریح پر ناصبی امنپوری کا اعتراض:

تنبیہ: امام حاکم رحمہ اللہ (المستدرک : 384/3)فرماتے ہیں کہ متواتر روایات سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مولود ِکعبہ ہونا ثابت ہے،لیکن یہ بات امام صاحب رحمہ اللہ کی خطا ہے،کیونکہ متواتر تو کیا اس مفہوم کی روایات ’’حسن‘‘یا ’’صحیح‘‘بھی نہیں۔

http://mazameen.ahlesunnatpk.com/moulood-e-kaaba/

امام حاکم کا مرتبہ:

اس سے پہلے کہ اشکالات کے جوابات دیں حاکم نیسابوری کے مقام و مرتبہ کو ائمہ اہل سنت کی زبانی ہی نقل کرتے ہیں:

ذہبی لکھتا ہے :

  • سمعت الخليل بن عبد الله الحافظ ذكر الحاكم وعظمه ، وقال : له رحلتان إلى العراق والحجاز ، الثانية في سنة ثمان وستين ، وناظر الدارقطني ، فرضيه ، وهو ثقة واسع العلم ، بلغت تصانيفه قريبا من خمسمائة جزء ، يستقصي في ذلك ، يؤلف الغث والسمين
  • عن عبد الغافر بن إسماعيل قال : الحاكم أبو عبد الله هو إمام أهل الحديث في عصره 
  • واختص بصحبة الإمام أبي بكر الصبغي ، وكان الإمام يراجعه في السؤال والجرح والتعديل 
  • ولقد سمعت مشايخنا يذكرون أيامه ، ويحكون أن مقدمي عصره مثل أبي سهل الصعلوكي والإمام ابن فورك وسائر الأئمة يقدمونه على أنفسهم ، ويراعون حق فضله ، ويعرفون له الحرمة الأكيدة . ثم أطنب عبد الغافر في نحو ذلك من تعظيمه ، وقال : هذه جمل يسيرة هي غيض من فيض سيره وأحواله ، ومن تأمل كلامه في تصانيفه ، وتصرفه في أماليه ، ونظره في طرق الحديث أذعن بفضله ، واعترف له بالمزية [ ص: 171 ] على من تقدمه ، وإتعابه من بعده ، وتعجيزه اللاحقين عن بلوغ شأوه ، وعاش حميدا ، ولم يخلف في وقته مثله ، مضى إلى رحمة الله في ثامن صفر سنة خمس وأربعمائة
  • قال أبو حازم عمر بن أحمد العبدويي الحافظ : سمعت الحاكم أبا عبد الله إمام أهل الحديث في عصره
  • وسمعت السلمي يقول : سألت الدارقطني : أيهما أحفظ : ابن منده أو ابن البيع ؟ فقال : ابن البيع أتقن حفظا .
  • قال أبو حازم : أقمت عند أبي عبد الله العصمي قريبا من ثلاث سنين ، ولم أر في جملة مشايخنا أتقن منه ولا أكثر تنقيرا ، وكان إذا أشكل عليه شيء ، أمرني أن أكتب إلى الحاكم أبي عبد الله ، فإذا ورد جواب كتابه ، حكم به ، وقطع بقوله .
  • قال ابن طاهر : سألت سعد بن علي الحافظ عن أربعة تعاصروا : أيهم أحفظ ؟ قال : من ؟ قلت : الدارقطني ، وعبد الغني ، وابن منده ، والحاكم . فقال : أما الدارقطني فأعلمهم بالعلل ، وأما عبد الغني فأعلمهم بالأنساب ، وأما ابن منده فأكثرهم حديثا مع معرفة تامة ، وأما الحاكم فأحسنهم تصنيفا .
  • قال ابن طاهر : ورأيت أنا حديث الطير جمع الحاكم بخطه في جزء ضخم ، فكتبته للتعجب
  • فقال أبو علي : لا تفعل ، فما رأيت أنت ولا نحن في سنه مثله ، وأنا أقول : إذا رأيته رأيت ألف [ ص: 177 ] رجل من أصحاب الحديث .

https://shamela.ws/book/10906/10574

سوال یہ ہے کہ کیا اس مقام و مرتبہ کا امام جھوٹ بولتا ہے کہ بغیر کسی دلیل کے تواتر کا جھوٹا دعوی کر سکتا ہے؟ یہ وہم و گمان تو ہرگز نہیں کیا جاسکتا ۔یا حاکم اپنے دعوے میں سچا تھا یا جھوٹا اور ناصبیوں کی اس سے بھی زیادہ بڑی مشکل ذہبی کا حاکم کی تحقیق کو تسلیم کرنا ہے۔ کیا تقیہ باز ناصبیوں میں اتنی جرات ہے کہ ان دونوں کو جھوٹا کہہ سکیں؟

حضرت علیؑ کی خانہ کعبہ میں ولادت پر حدیث:

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت بیت اللہ میں ہونے کے متعلق نہ فقط علماء کی تصریحات ہیں بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صحیح سند حدیث موجود ہے جسکو امام اہل سنت محمد بن یوسف کنجی نے متصل سند سے بیان کیا ہے لکھتے ہیں:

حضرت جابر بن عبدالله علیہما الرحمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت کے متعلق سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا بے شک تم نے بہترین مولود کے متعلق مجھ سے پوچھا ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح پیدا ہوئے، اللہ سبحانہ تعالی نے علی کو میرے نور سے اور مجھ کو اس کے نور سے اور ہم دونوں کو ایک ہی نور سے خلق کیا اس کے بعد اللہ سبحانہ تعالی نے ہم کو آدم علیہ السلام کی صلب سے طیب و طاہر صلبوں میں اور پاکیزہ رحموں میں منتقل کیا پس میں کسی صلب میں منتقل نہیں ہوا مگر یہ کہ علی (علیہ السلام ) میرے ساتھ تھے پس یہ سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ میں بہترین رحم میں منتقل ہوا اور وہ آمنہ (علیہا السلام ) تھیں اور علی (علیہ السلام ) بھی بہترین رحم میں منتقل ہوئے اور وہ فاطمہ بنت اسد (علیہما السلام )تھیں اور ہمارے زمانے میں ایک زاہد و عابد شخص تھا جس کو مبرم بن دعیب بن شقبان کہا جاتا تھا اس نے اللہ سبحانہ تعالی کی عبادت 270 سال تک کی اور اللہ سے کسی چیز کا سوال نہیں کیا پس اللہ سبحانہ تعالی نے اس کی طرف ابو طالب (علیہ السلام )کو بھیجا پس جیسے ہی مبرم کی نظر ان ان پر گی (ان کے احترام میں) اٹھا اور ان کی طرف بڑھ کر سر کا بوسہ لیا اور ان کو اپنے سامنے بیٹھایا پھر ان سے پوچھا آپ کون ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ تہامہ کا ایک آدمی پھر اس نے پوچھا کون سے تہامہ سے فرمایا بنی ہاشم سے، پس پھر عابد نے دوبارہ آپ کے سر کو چوما اور کہا اے شخص بلند و بالا (اللہ سبحانہ تعالی ) نے مجھے الہام کیا ہے ابو طالب (علیہ السلام )نے فرمایا کیسا الہام ،کہا تمہاری پشت سے ایک بیٹا ہوگا تو وہ اللہ عزوجل کا ولی ہوگا، پس جس رات علی (علیہ السلام )کی ولادت ہوئی تو تو زمین نورانی ہو گئ، پس ابوطالب (علیہ السلام ) نکلے اور کہا اے لوگوں کعبے میں اللہ کا ولی پیدا ہو گیا، اور جب صبح ہوئی تو کعبہ میں داخل ہوئے۔

https://lib.eshia.ir/86841/1/406

کنجی شافعی نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں اس امر کی وضاحت کر دی ہے کہ وہ کتاب میں فقط وہی صحیح احادیث نقل کریگا جو اسنے مختلف شہروں میں اپنے مشايخ سے سنیں جوکہ ائمہ و حفاظ کی کتب میں موجود ہیں۔

https://lib.eshia.ir/86841/1/37

حدیث کی تصحیح اس کے راویوں کی توثیق ہوتی ہے:

اہل سنت کے یہاں یہ اصول ہے کہ حدیث کی تصحیح اس کے راویوں کی توثیق ہوتی ہے۔

(۱)ذہبی لکھتا ہے:

"ثقہ وہ ہے جسے اکثریت ثقہ کہے، اور اس کی تضعیف نہ کی گئی ہو۔ اُس سے کم درجے میں وہ ہے جس کی نہ توثیق کی گئی اور نہ تضعیف، پس اگر ایسے شخص کی حدیث اگر صحیحین میں مروی ہو تو اس وجہ سے وہ اس کی توثیق ہو گی، اور اگر اس کی حدیث کی ترمذی، اور ابن خزیمہ تصحیح کریں تو وہ بھی اسی طرح جید ہو گی، اور اگر الدارقطنی اور الحاکم اس کی حدیث کی تصحیح کریں تو اس کا کم سے کم حال یہ ہو گا کہ وہ حسن الحدیث ٹھہرے گا”۔

https://al-maktaba.org/book/8195/57

(۲)ابن حجر ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻠﻪ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﻄﺎﺋﻔﻲ کے متعلق لکھتا ہے :

"میں کہتا ہوں: ابن خزیمۃ نے ان کی حدیث کی تصحیح کی ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ اس کے نزدیک ثقات میں سے تھا۔

https://shamela.ws/book/1893/1037

محمد بن یوسف شافعی پر شیعہ ہونے کے الزام کا ازالہ:

محمد بن یوسف شافعی کے متعلق ناصبیوں نے یہ افترا پردازی کی کہ وہ شیعہ تھا لھذا اس کی بیان کردہ روایات قابل قبول نہیں، ان شاء اللہ محدثین اہل سنت کے بنائے ہوئے اصولوں پر ہی ثابت کریں گے کہ نہ فقط کنجی شافعی مذہب اہلسنت پر تھا بلکہ ائمہ اہل سنت میں اس کا شمار ہوتا تھا۔

چنانچہ کنجی کا ہم عصر اور ساتھی محدث امام علاءالدین علی بن مظفر کندی لکھتا ہے:

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/819_%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D9%84%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%A5%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%A7%D9%81%D8%B9%D9%8A/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_59

کنجی کو ان القاب سے نوازنے والا کندی خود بھی علمائے اہل سنت میں بڑے مقام و مرتبہ والا امام و عالم ہے کہ جو متعدد علوم میں مہارت رکھنے کے سبب قابل احترام شخصیت شمار ہوتا ہے چنانچہ ابن کثیر نے اس کے محاسن کا تذکرہ کیا ہے لکھتا ہے :

https://shamela.ws/book/4445/11637

(۲) ابو شامہ مقدسی لکھتا ہے:

فخر محمد بن یوسف بن محمد کنجی اور وہ فقہ و حدیث کے عالموں میں سے تھا مگر اس کے متعلق بہت کلام کیا گیا ہے اس کا میلان مذہب رافضہ کی طرف تھا ان نے ایک کتاب بھی لکھی جو ان کی غرائض کے موافق تھی اور اس کے سبب اس نے دونوں حکومتوں کا تقرب حاصل کیا اسلامی اور تاتری۔

ابو شامہ نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ وہ فقہ و حدیث کا عالم تھا، رہی بات اس پر کلام کرنے والوں کی تو مشخص نہیں کلام کرنے والے کون تھے، اور جہاں تک تہمت رافضیوں سے میلان کی ہے وہ بھی جھوٹ ہے اس کا جواب آخر میں مفصل دیا جائے گا،

ابو شامہ نے کتاب کا نام بھی ذکر نہیں کیا تاکہ معلوم ہوتا اس کی مراد کون سی کتاب ہے کیونکہ اس کی کتب میں کوئی نئی چیز نہیں تھی جو اس نے لکھی ہو بلکہ اس سے پہلے ائمہ اہل سنت اپنی کتب میں ان مضامین کی احادیث کو نقل کر چکے تھے، اور یہ بات بھی کذب محض ہے کہ اس کتاب کے ذریعے اس نے روافض و اسلامی و تاتری حکومت کا تقرب حاصل کیا نہ تو شیعہ اس وقت قدرت میں تھے کہ کتاب کے سبب ان سے نفع حاصل کرتا اور نہ ہی وہ دونوں حکومتیں شیعہ پرور تھی کہ کتاب کے سبب ان سے تقرب حاصل کیا جاتا بلکہ وہ دور شیعان حیدر کرار علیہ السلام کی آزمائش کا دور تھا۔

(۳) یونینی متوفی 726 لکھتا ہے:

فخر محمد بن یوسف کنجی فاضل و ادیب انسان تھا تاتار کے نائب کے ساتھ وارد دمشق ہوا اس سبب قتل کیا گیا اور اس نے امیرالمومنین علی بن ابی طالب (علیہما السلام ) رضی اللہ عنہ و آلہ اشعار کہے، ،،،،،،،،، اس پر اور ہم پر اللہ کی رحمت ہو ۔

https://shamela.ws/book/12722/392

(۴)محمد بن احمد صالحي متوفي 744

نے کنجی کا شمار علماء حدیث میں کیا ہے اور اس کے لئے رحمت کی دعا بھی کی ہے:

https://shamela.ws/book/1994/1710

(۵) ذہبی نے اس کو حفاظ حدیث میں شمار کیا اور فائدہ مند محدث کہا ہے :

https://shamela.ws/book/1583/950

اپنی دوسری کتاب تاریخ اسلام میں لکھتا ہے :

محمد بن یوسف بن محمد فخر کنجی دمشق میں اترا (سکونت پذیر ہوا)حدیث کو توجہ دینے والا بہت ساروں سے حدیث سنے والا طلب حدیث کے لے سفر کرنے والا اور (علم ) حاصل کرنے والا تھا ۔

https://shamela.ws/book/12397/22528

(۶)صفدی لکھتا ہے :

٣ – (الْفَخر الكنجي)

محمد بن یوسف بن محمد بن الفخر الکنجی دمشق میں سکونت پذیر حدیث سے شغف رکھنے والا سماعت و حصول حدیث کے لئے سفر کرنے والا وہ امام و محدث تھا مگر یہ کہ اس کا میلان رفض کی طرف تھا اس نے تشیع کے متعلق کتابیں لکھیں، اور اس کے اشعار ہیں جو اس کی تشیع پر دلالت کرتے ہیں۔

https://shamela.ws/book/6677/1245

(۷)ابن صباغ مالکی متوفی 855:

‏اور کتاب کفایت الطالب فی مناقب علی بن ابی طالب تالیف ہے امام حافظ ابو عبداللہ محمد بن یوسف کنجی شافعی کی

(۹)شوکانی نے بھی اسے شافعی تسلیم کیا ہے :

https://shamela.ws/book/36543/807

(۱۰)زرکلی کی تحقیق بھی یہی ہے کہ وہ شافعی تھا :

https://shamela.ws/book/12286/6384

رافضیف کی تہمت ناصبیوں کا حیلہ رہا ہے ،جب بھی کسی سنی عالم نے فصائل اہل بیت علیہم السلام میں احادیث بیان کی انہوں نے اس پر رافضی ہونے کی مہر لگا دی کنجی کوئی پہلا شخص نہیں جس پر یہ تہمت لگی ہو بلکہ اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی کتنے علماء اہل سنت ہیں جن پر ناصبیوں نے رافضی ہونے کی تہمت لگائی، نسائ جیسے کٹر سنی محدث کو بھی شیعہ کہہ دیا گیا، کنجی شافعی کے امام اور ائمہ اربعہ اہل سنت میں سے ایک عظیم امام پر بھی حب اہل بیت علیہم السلام کے سبب رافضی ہونے کی تہمت لگائی گئی چنانچہ اس کے مشہور اشعار ہیں بیہقی شافعی سے نقل کرتا ہے:

اگر آل محمد کی محبت ہی رفض ہے تو دونوں جہاں جان لیں کہ میں رافضی ہوں

https://shamela.ws/book/22797/662

طبری جیسا مورخ، محدث، مفسر بھی اس تہمت سے بچ نہ سکا اس پر بھی رافضیوں کے لئے حدیث گڑھنے کی تہمت لگائی گئی ابن حجر اس کے حالات میں لکھتا ہے:

احمد بن علی سلیمانی حافظ نے کہا کہ وہ( طبری ) رافضیوں کے لئے حدیث گڑھنے والا تھا۔

https://shamela.ws/book/12063/2391

حاکم نیسابوری :اس کے زمانے میں کوئی اس کا نظیر نہیں تھا بلکہ متعصب سنی تھا اس پر بھی خبیث رافضی ہونے کا الزام لگا ۔

ذہبی نے اس کے حالات میں ابو اسماعيل انصاری کا قول نقل کیا ہے:

https://shamela.ws/book/1583/701

بعض نے فضائل اہل بیت علیہم السلام میں لکھی اس کی کتابوں کے سبب اس کو شیعہ کہا ہے، یہ الزام نیا نہیں ہے یہ اتہام خصائص علی لکھنے کے سبب نسائ پر بھی لگ چکا ہے، اس کے شیعہ ہونے کی دوسری دلیل جو صفدی نے پیش کی وہ اشعار ہیں جن کی نسبت کنجی کی طرف دے کر اس کو شیعہ کہا درحقیقت وہ اشعار حسان ابن ثابت صحابی کے ہیں چنانچہ کنجی کی ولادت سے بھی بہت پہلے علماء ان کو اپنی کتب میں نقل کر چکے تھے ابن مغازلی مالکی نے اپنی معروف کتاب مناقب میں ان اشعار کو دارقطنی کی سند سے نقل کیا ہے۔ (المناقب ص 247)

کنجی پر کوئی بھی ایسی جرح نہیں جو ثابت ہو بلکہ اس سے پہلے بڑے بڑے ائمہ اہل سنت پر کفر کے فتوے لگ چکے ہیں جرح اس وقت قابل قبول ہے جب وہ مفسر ہو نووی لکھتا ہے :

https://shamela.ws/book/2186/1110

خلاصہ یہ کہ علماء اہل سنت نے کنجی کو، امام ،حافظ، فقیہ، محدث مفید ، فخرالدین، اہل حدیث، عالم فاضل ،ادیب وغیرہ کے القاب سے نوازا ہے جیسا کہ علماء اہل سنت نے اسے امام تسلیم کیا ہے یہاں ذہبی کا ذکر کردہ قانون بیان کرنا بھی لطف سے خالی نہیں لکھا ہے:

اگر کسی شخص کی امامت ثابت ہوجائے تو پھر اگر اس کے متعلق کچھ کہا جائے تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچاتا۔

https://shamela.ws/book/10906/5574

اسی طرح حافظ کے لقب سے بھی اس کے علم رجال و حدیث میں ماہر ہونے کا علم ہوتا ہے لفظ حافظ کے متعلق ابن حجر لکھتا ہے:

حافظ عرف محدثین میں اس شخص کو کہا جاتا ہے جس میں (یہ )شرطیں پای جاتی ہوں:

(1) وہ طلب حدیث میں شہرت رکھتا ہو خود راویوں سے حدیث سنتا ہو نہ کہ صفحات (کتابوں )سے نقل کرتا ہو۔

(2)راویوں کے طبقات اور ان کے مراتب کا علم رکھتا ہو۔

(3)اور (راویوں کی ) جرح و تعدیل اور صحیح و غیر صحیح (احادیث ) کا علم رکھتا ہو،پس کنجی پر تمام اعتراضات نردود و باطل قرار پائے۔

https://shamela.ws/book/8316/243

حدیث کی تائید میں ابن مغازلی کی روایت:

اس حدیث کی تائید ابن مغازلی کی روایت سے بھی ہوتی ہے:

ام عارہ بنت عباد کہتی ہیں کہ ایک دن میں عرب عورتوں کے پاس تھی کہ ابو طالب مغموم و پریشان تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا : ابوطالب! کیا ہوا؟وہ کہنے لگے : فاطمہ بنت ِاسد اس وقت سخت دردِ زِہ میں مبتلا ہیں۔یہ کہہ کر انہوں نے دونوں ہاتھ منہ پر رکھ لئے۔اسی اثنا میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا : چچاجان کیامسئلہ ہے؟انہوں نے بتایا : فاطمہ بنت اسد دردِ زِہ سے دوچار ہیں۔ان کو کعبہ میں لا کر بٹھا دیا گیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اللہ کا نام لے کر بیٹھ جائیے۔انہوں نے ایک خوش،صاف ستھرا اور حسین ترین بچہ جنم دیا۔ابو طالب نے اس کا نام علی رکھ دیا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بچے کو اٹھا کر گھر لائے۔

https://al-maktaba.org/book/31790/9

ابن مغازلی کی روایت پر ناصبی امنپوری کا رد:

اس روایت کو رد کرنے کے لئے امن پوری منافق لکھتا ہے :

(مناقب عليّ بن أبي طالب لابن المغازلي، الرقم : 3)
تبصرہ: یہ جھوٹی روایت ہے،کیونکہ :
1 اس کا راوی ابو طاہر یحییٰ بن حسن علوی کون ہے، کوئی پتہ نہیں۔
2 محمد بن سعید دارمی کی توثیق درکار ہے۔
3 زیدہ بنت قریبہ کے حالاتِ زندگی نہیں مل سکے۔
4 ان کی ماں ام العارہ بنت ِعبادہ کون ہے، معلوم نہیں۔
پے در پے ’’مجہول‘‘راویوں کی بیان کردہ روایت کا کیا اعتبار ہو سکتا ہے؟
دلیل نمبر 2 : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ :
’’خانہ کعبہ میں سب سے پہلے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔۔۔۔۔اور بنو ہاشم میں سب سے پہلے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے ۔‘‘
(أخبار مکّۃ للفاکھي : 198/3، الرقم : 2018)
تبصرہ: اس قول کی سند ’’ضعیف‘‘ہے، کیونکہ امام فاکہی کے استاذ ابراہیم بن ابو یوسف کے حالاتِ زندگی نہیں مل سکے۔شریعت نے ہمیں ثقہ اور معتبر راویوں کی روایات کا مکلف ٹھہرایا ہے،نہ کہ مجہول اور غیر معتبر راویوں کے بیان کردہ قصے کہانیوں کا۔

http://mazameen.ahlesunnatpk.com/moulood-e-kaaba/

صحیح بخاری کی روایت میں مجہول راوی:

بخاری کو پوجنے والوں سے ایک چھوٹا سا سوال:

بخاری نے اپنی صحیح میں بھی مجہول افراد کے توسط سے روایت نقل کی ہے:

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان بن عیینہ نے خبر دی، کہا ہم سے شبیب بن غرقدہ نے بیان کیا کہ` میں نے اپنے قبیلہ کے لوگوں سے سنا تھا، وہ لوگ عروہ سے نقل کرتے تھے (جو ابوالجعد کے بیٹے اور صحابی تھے) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا کہ وہ اس کی ایک بکری خرید کر لے آئیں۔ انہوں نے اس دینار سے دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ کر دینار بھی واپس کر دیا۔ اور بکری بھی پیش کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ان کی تجارت میں برکت کی دعا فرمائی۔ پھر تو ان کا یہ حال ہوا کہ اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں انہیں نفع ہو جاتا۔ سفیان نے کہا کہ حسن بن عمارہ نے ہمیں یہ حدیث پہنچائی تھی شبیب بن غرقدہ سے۔ حسن بن عمارہ نے کہا کہ شبیب نے یہ حدیث خود عروہ رضی اللہ عنہ سے سنی تھی۔ چنانچہ میں شبیب کی خدمت میں گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ حدیث خود عروہ سے نہیں سنی تھی۔ البتہ میں نے اپنے قبیلہ کے لوگوں کو ان کے حوالے سے بیان کرتے سنا تھا۔

https://www.urdupoint.com/islam/hadees-detail/sahih-bukhari/hadees-no-29337.html

اس حدیث پر بھی امن پوری ناصبی کا تبصرہ نقل کیا جائے:

(پے در پے ’’مجہول‘‘راویوں کی بیان کردہ روایت کا کیا اعتبار ہو سکتا ہے؟

شریعت نے ہمیں ثقہ اور معتبر راویوں کی روایات کا مکلف ٹھہرایا ہے،نہ کہ مجہول اور غیر معتبر راویوں کے بیان کردہ قصے کہانیوں کا۔)

کیا منافق امن پوری یا دیگر منافقین بخاری کی اس روایت کو (جھوٹی )کہنے کی جرات رکھتے ہیں؟ اگر ایرے غیرے کی فضیلت تراشی جائے یا حلال و حرام کے مسائل میں کوئی روایت مجہول افراد سے نقل ہو کہ جنکے نام بھی معلوم نہوں بلکہ جنکا مسلمان ہونا بھی ثابت نہ ہو تو یہ منافقین صحیح صحیح کی رٹ لگا کر اس کو دل و جان سے قبول کر لیتے ہیں مگر اگر کوئی روایت اہل بیت علیہم السلام کی شان میں ہو تو اس کو رد کرنے کے لئے پوری قوت صرف کر دیتے ہیں جسکی وجہ فقط یہ ہے کہ یہ بات حدیثوں کی کتابوں میں بیاں ہے بغض علیؑ عقیدہ نہیں ماں کی خطا ہے۔

تاریخ موصل سے حدیث کی تائید:

ان روایات کی تائید مزید ابو زکریا کی روایت سے بھی ہوتی ہے:

راویوں کے احوال:

سند میں کوئی رافضی نہیں بلکہ سب کا تعلق اہل سنت سے ہے :

(۱)عيسى بن فيروز ابو موسى الانباري:

کا شمار حنبلی علماء میں ہوتا ہے ابو یعلی نے ﻃﺒﻘﺎﺕ ﺍﻟﺤﻨﺎﺑﻠﺔ ج1 ص 428 میں اس کا ذکر احمد بن حنبل کے شاگردوں میں کیا ہے:

https://shamela.ws/book/9543/250

(۲) – مُحَمَّدُ بنُ وَهْبِ بنِ عَطِيَّةَ السُّلَمِيُّ :

دوسرا راوی محمد بن وہب بخاری کا راوی ہے دارقطنی و ذہبی وغیرہ نے اس کی توثیق کی ہے:

https://shamela.ws/book/10906/6918

(۳) الهيثم بن عمران الدمشقي:

تیسرا راوی هيثم بن عمران بن عبد الله بن جرول:

ابن ابی حاتم نے اس کا ذکر بغیر جرح و تعدیل کے کیا ہے:

https://shamela.ws/book/2170/3843#p1

ابن حبان نے اسے ثقات میں شمار کیا ہے(الثقات ج 7 ص 577)

https://shamela.ws/book/5816/3184#p1

(۴) عَبْد اللَّه بن أَبِي عَبْد اللَّه الدِّمَشْقِي:

چوتھا راوی عبداللہ بن جرول العنسی دمشقی تابعی ہے ابن حبان نے اس کا شمار ثقات میں کیا ہے:

https://shamela.ws/book/5816/1580

خطیب نے اسے شام کے افضل ترین لوگوں میں شمار کیا ہے:

https://shamela.ws/book/9076/1118

ابن عساكر نے اس امر کی تصریح کی ہے کہ اس نے ضحاک بن قیس صحابی سے سنا تھا،

https://shamela.ws/book/71/12310

ضحاک بن قیس 64 ہجری میں ہلاک ہوا، اس وقت عبداللہ بن جرول کی عمر اتنی تھی کہ وہ ضحاک کے کلام کو یاد کر سکے و سمجھ سکے قابل غور امر یہ ہے کہ عبداللہ شامی ہے اور اس وقت شام ناصبیوں کا گڑھ تھا گویا ناصبیوں کے گڑھ میں بھی یہ بات عام تھی کہ امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت کعبہ میں ہوئی۔

تابعی کی مراسیل مقبول ہے:

یہ اشکال ہو سکتا ہے کہ عبداللہ بن جرول تابعی ہے اور اس نے ولادت امیرالمومنین علیہ السلام کے وقت کو درک نہیں کیا جسکا جواب یہ ہے کہ تابعی کی مرسل جمہور اہل سنت کے نزدیک حجت ہے ملا علی قاری لکھتا ہے :

https://shamela.ws/book/8176/7221

ایک روایت متعدد طرق سے وارد ہو اگر سندا ضعیف بھی ہو تو طرق ضعف کا جبران کر دیتی ہیں:

یہ چار روایات ہیں اگر یہ سند ضعیف بھی ہوتیں پھر بھی قابل احتجاج تھیں، ائمہ اہل سنت نے روایات کے رد و قبول کے کچھ اصول بنائے ہیں، ایک قائدہ یہ بھی ہے کہ اگر ایک روایت متعدد طرق سے وارد ہو اگر سندا ضعیف بھی ہو تو طرق ضعف کا جبران کر دیتی ہیں اور روایت قابل احتجاج ہو جاتی ہے چنانچہ بدر الدین عینی نووی سے نقل کرتا ہے۔

اور نووی نے شرح مہذب میں کہا ہے کہ اگر کوئی حدیث مختلف ضعیف طرق سے روایت ہو تو بھی قابل احتجاج ہوتی ہے، ہم کہتے ہیں ہمارے اس دعوے کی دلیل پر وہ روایات ہیں جو صحابہ سے بہت سے ضعیف طرق سے نقل ہوئ ہیں جو بعض کو بعض تقویت دیتی ہیں

https://shamela.ws/book/5756/933

وہابیوں کا سب سے بڑا پنڈٹ ابن تیمیہ ناصبی منافق بھی اس اصول کا قائل تھا لکھتا ہے :

(روایت کے) مختلف طرق ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں یہاں تک کہ اس سے علم حاصل ہوتا ہے (یعنی خبر کی تصدیق ہوتی ہے )چاہے بیان کرنے والے بڑے فاسق و فاجر ہی کیوں نہ ہوں

https://shamela.ws/book/7289/9162

فضائل میں ضعیف احادیث بھی قابل قبول ہوتی ہیں:

اس اصول پر بھی روایات قابل قبول ہیں ،اہل سنت کے یہاں مسلم اصول ہے کہ فضائل میں ضعیف احادیث بھی قابل قبول ہوتی ہیں۔

نووی لکھتا ہے:

اہل حدیث کے نزدیک ضعیف سندوں میں تساہل (نرمی) برتنا اور موضوع کو چھوڑ کر ضعیف حدیثوں کو روایت کرنا اور ان پر عمل کرنا ان کا ضعف بیان کیے بغیر جائز ہے؛ مگر اللہ کی صفات اور حلال و حرام جیسے احکام کی حدیثوں میں ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔

https://shamela.ws/book/9329/328

ابن حجر مکی لکھتا ہے:

فضائل اعمال میں( ضعیف) حدیث پر عمل کے متعلق علماء کا اتفاق ہے اگر وہ واقعا صحیح تھی تو اس کا حق اس کو مل گیا، ورنہ اس پر عمل کرنے سے نہ تو حرام حلال ہوا نہ حلال حرام۔

ابن حجر عسقلانی لکھتا ہے :

بے شک یہ بات احمد بن حنبل وغیرہ ائمہ سے ثابت ہے کہ وہ کہتے تھے کہ جب ہم حلال و حرام کے متعلق روایت کرتے ہیں تو اس میں سختی برتے ہیں اور جب فضائل کے متعلق روایت کرتے ہیں تو چشم پوشی سے کام لیتے ہیں ۔

https://shamela.ws/book/6035/9

سخاوی نے عبدالرحمن بن مہدی کا قول نقل کیا ہے :

جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے حلال و حرام کے متعلق روایت کرتے ہیں تو اسناد میں شدت سے کام لیتے ہیں اور راویوں کی خوب جانچ پڑتال کرتے ہیں ،اور جب فضائل اور ثواب و عقاب کے متعلق روایت کرتے ہیں تو اسناد میں آسانی اور راویوں سے چشم پوشی کرتے ہیں

https://shamela.ws/book/5963/336

اس اصول سے بھی یہ روایات قابل قبول ہیں۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان روایات میں حلال و حرام تو دور فضائل اعمال کا بھی ذکر نہیں فقط تاریخی واقعہ کا ذکر ہے تو پھر اہل سنت میں چھپے ناصبیوں کو ان سے اتنی تکلیف کیوں ہوئی کہ صفحات کے صفحات اس تاریخی واقعہ کو رد کرنے میں صرف کرنے پڑے؟ بغض امیرالمومنین علیہ السلام کے سوا ہمیں کوئی اور وجہ نظر نہیں آتی ۔

نواصب کو جب کوئی راہ فرار نہیں ملتی تو کہتے ہیں اس وقت کعبہ میں پیدا ہونا کوئی فضیلت نہیں کیونکہ وہ بت خانہ تھا۔

ان عقل کے اندھے ناصبیوں کی رسوائی کہ لئے یہی کافی ہے کہ بیت اللہ الحرام ہمیشہ سے ہی اللہ عزوجل کا حرمت والا گھر تھا اگر اس کی فتح مکہ سے پہلے کوئی حرمت نہ ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کبھی بھی اس کے عمرہ کا قصد نہ کرتے نہ اللہ سبحانہ تعالی اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا حکم دیتا۔

ایک ویڈیو میں میکی ماؤس(معروف مکی حجازی) کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ، کعبہ میں ولادت سے مراد مکہ میں ولادت ہے کیونکہ پورا شہر مکہ ہی حرم ہے اس احمقانہ اعتراض کا کیا جواب دیا جائے، اگر حقیقت وہی ہے جو اس نے کہا تو سوال یہ ہے کہ کیا اہل مکہ سب کے سب مکہ سے باہر پیدا ہوتے تھے؟

وہ تمام اشکال تھے جو ناصبیوں کی طرف سے ہوتے ہیں جن کے جوابات الحمدللہ مکمل ہوے.

خلاصہ یہ کہ امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت کعبہ میں ہونا ہمارے یہاں تواتر سے ثابت ہے۔

کتب اہل سنت بھی اس کی تائید کرتی ہیں۔

مؤرخین ،محدثین، ائمہ و علماء اہل سنت کی بڑی تعداد نے آپ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا بیت اللہ میں ہونا تسلیم کیا ہے۔

کنجی شافعی نے با سند صحیح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے آپ علیہ السلام کی ولادت کا واقعہ نقل کیا۔

دیگر محدثین نے دیگر صحابہ و تابعین سے بھی روایت کیا ہے۔

حاکم و ذہبی نے آپ علیہ السلام کی ولادت کعبہ میں ہونا تواتر سے تسلیم کیا ہے۔

جبکہ ابن حزام کے متعلق کوئی صحیح حدیث نہ صحابی سے نہ ہی تابعی سے اور ناہی تبع تابعی سے نقل ہوئی ہے بلکہ بہت بعد کے علما نے بغیر سند کے نقل کیا جوکہ غیر قابل احتجاج و مردود ہے ۔